محرم الحرام میں پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، سکیورٹی کے سخت قوانین

12:32 PM, 21 Jun, 2025

لاہور  :حکومت پنجاب نے یکم سے دس محرم تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے تاکہ محرم کے دوران امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔ اس دوران جلوسوں میں کوئی نئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور ہتھیار یا آتش گیر مواد لے جانے پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیز نعرے، اشارے اور بیانات بھی ممنوع ہوں گے۔ جلوس کے راستوں پر عمارتوں کی چھتوں پر مورچہ بندی یا کچرا جمع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈبل سواری پر پابندی صرف 9 اور 10 محرم کو ہوگی، جبکہ بزرگ شہریوں، خواتین اور پولیس اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

مزیدخبریں