نیشنز ہاکی کپ فائنل: پاکستان کی نیوزی لینڈ سے ٹائٹل کی جنگ آج

11:59 AM, 21 Jun, 2025

کوالالمپور:پاکستان ہاکی ٹیم آج نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی، جو کہ ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ فائنل میچ کا آغاز ملائیشیا کے وقت کے مطابق شام 6 بجے ہو گا۔

پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو سیمی فائنل میں پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہرایا تھا۔ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں عزم، مہارت اور جوش و جذبے سے بھرپور ہاکی کھیلی ہے۔

نیوزی لینڈ نے کوریا کو بھی اسی طرح پنالٹی شوٹ آؤٹ کے مرحلے میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ تاہم گروپ سٹیج میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آ چکی ہیں، جہاں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4-3 سے شکست دی تھی۔

قومی ٹیم کی نظریں نہ صرف فائنل جیتنے پر ہیں بلکہ وہ گروپ میچ میں نیوزی لینڈ سے ہونے والی شکست کا بدلہ چکانے کے لیے بھی پرعزم ہے۔

مزیدخبریں