انقرہ:ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے ترک دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے "ینگ جرنلسٹس کلب" کے مطابق، اجلاس میں 40 سے زائد اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی شرکت متوقع ہے۔ یہ اجلاس خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم دنیا کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ممکنہ طور پر مشترکہ مؤقف اور لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔