حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کر دیا

10:45 PM, 21 Jul, 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے ایک بار پھر عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا۔ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت بڑھا کر 320 روپے 73 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے نرخ فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، جس کے بعد ملک بھر میں پیٹرول پمپس پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک روز پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی تھی، تاہم تازہ اضافے کے بعد یہ ریلیف دوبارہ ختم ہوگیا۔

مزیدخبریں