سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہوگئی

08:17 PM, 21 Jul, 2026

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں قیمتی دھات نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے مقرر ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 29 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے تک جا پہنچی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس قیمت 47 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 68 ڈالر ہو گئی۔

یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔

مزیدخبریں