اسلام آباد: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایران امریکا کشیدگی سے پیدا ہونے والی صورتحال سمیت مختلف اہم معاملات پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں سیکیورٹی امور اور باہمی تعاون کے معاملات زیر غور آنے کا امکان ہے۔