مون سون بارشیں، مریم نواز کا انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم، نکاسی آب کے انتظامات تیز کرنے کی ہدایت

03:30 PM, 21 Jul, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں مزید بارشوں کے امکان کے پیش نظر انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مون سون بارشوں کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری علاقوں میں بارشی پانی کی فوری نکاسی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

مریم نواز نے تمام اضلاع میں واسا مشینری کی دستیابی یقینی بنانے اور اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات مکمل رکھنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ بارشوں کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فیلڈ میں فعال رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

مزیدخبریں