اسلام آباد: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے پاکستان کے دورے کے دوران پاکستان مونومنٹ کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر حاضری دے کر خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایرانی وزیر داخلہ کا استقبال کیا اور ان کے ہمراہ یادگار کا دورہ کیا۔ سکندر مومنی نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
تقریب کے موقع پر فیڈرل کانسٹیبلری کے دستے نے ایرانی وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی۔ دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔