کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور اس سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، جبکہ سماجی فلاح و بہبود اور شہریوں کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں گاڑیوں کی انشورنس کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام میں انشورنس کی اہمیت اور فوائد سے متعلق شعور اجاگر کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے حکومت نجی شعبے کے تعاون سے کام کر رہی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ عوامی مفاد اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔