سپین کے عالمی چیمپئنز کا وطن واپسی پر والہانہ استقبال، میڈرڈ سمیت ملک بھر میں جشن

10:41 AM, 21 Jul, 2026

میڈرڈ: فیفا ورلڈ کپ کی فاتح سپین کی قومی فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، جہاں کھلاڑیوں کا تاریخی اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دارالحکومت میڈرڈ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جشن کا ماحول دیکھنے میں آیا، جبکہ ہزاروں مداح اپنی ٹیم کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے سڑکوں پر جمع ہوگئے۔

شائقین نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور عالمی چیمپئن ٹیم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ کھلاڑیوں نے بھی اوپن بس کے ذریعے شہر کا دورہ کیا اور مداحوں کی محبت کا بھرپور انداز میں جواب دیا، جبکہ مختلف مقامات پر آتش بازی اور جشن کی تقریبات منعقد ہوئیں۔

یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں سپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو ایک صفر سے شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ تاریخی کامیابی کے بعد ملک بھر میں جشن کا سلسلہ تاحال جاری ہے

مزیدخبریں