اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی تازہ قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کر دی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد صارفین کو پیٹرول 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر کے حساب سے دستیاب ہوگا۔
پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئی قیمتیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی بنیاد پر مقرر کی گئی ہیں اور ان پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔