خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات 2025: پی ٹی آئی کے امیدواروں کی فتح، اپوزیشن کو بھی اہم نشستیں حاصل

06:56 PM, 21 Jul, 2025

پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ مراد سعید نے 26، فیصل جاوید نے 24 اور مرزا آفریدی نے 21 ووٹ لے کر اپنی نشستیں یقینی بنائیں۔
اپوزیشن جماعتوں میں ن لیگ کے نیاز احمد نے 18 اور پیپلز پارٹی کے طلحہ محمود نے 17 ووٹ حاصل کیے۔ جے یو آئی کے عطاء الحق درویش بھی 18 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی روبینہ ناز نے 89 اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد نے 52 ووٹ حاصل کیے۔ ٹیکنو کریٹ سیٹ پر اعظم سواتی اور دلاور خان سینیٹر منتخب ہوئے۔

مزیدخبریں