سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کو بڑی کامیابی، حافظ عبدالکریم بھاری اکثریت سے کامران

05:25 PM, 21 Jul, 2025

لاہور: پنجاب اسمبلی کی سینیٹ نشست پر ہونے والے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کو بڑی سیاسی کامیابی ملی ہے، جہاں حافظ عبدالکریم نے 243 ووٹ لے کر واضح برتری حاصل کی۔ اپوزیشن امیدوار عبد الستار صرف 99 ووٹ لے سکے، جبکہ 3 ووٹ مسترد ہوئے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ نتیجہ اس بات کی علامت ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ اور اس کی اتحادی جماعتیں عددی برتری رکھتی ہیں، اور آنے والے دنوں میں قانون سازی کے لیے ان کا راستہ ہموار ہو گا۔

مزیدخبریں