ڈھاکا میں فضائی حادثہ: ایئرفورس کا طیارہ عمارت پر گر گیا، 19 افراد جاں بحق

04:29 PM, 21 Jul, 2025

ڈھاکہ :ایک افسوسناک واقعے میں بنگلہ دیش ایئرفورس کا تربیتی طیارہ دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے اُتارا میں ایک تعلیمی عمارت پر گر کر تباہ ہو گیا۔ واقعے میں 19 شہری جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق طیارہ اچانک عمارت سے ٹکرا گیا جس کے بعد زوردار دھماکہ ہوا اور عمارت میں آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ نے فوری پہنچ کر آگ پر قابو پایا، جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

بنگلہ دیش فوج کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ایف-7 بی جی آئی ماڈل کا تھا، اور تحقیقات کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ پائلٹ کی حالت کے بارے میں تاحال معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

مزیدخبریں