لاہور:پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب چالان صرف ویڈیو یا تصویر کے ثبوت کے ساتھ ہی جاری کیا جائے گا۔
ٹریفک حکام باڈی کیم یا موبائل کیمرے سے 5 سیکنڈ کی ویڈیو بنا کر خلاف ورزی کی تفصیل گاڑی کے مالک کو کیو آر کوڈ کے ذریعے بھجوائیں گے۔
متعلقہ معلومات ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے حاصل کی جائیں گی، جبکہ قانون میں ترامیم کے لیے سمری بھی تیار کی جا رہی ہے۔