ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان اور بھارت کا میچ منسوخ، شاہد آفریدی کا ردعمل

02:52 PM, 21 Jul, 2025

برمنگھم : آج برمنگھم میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوران پاکستان اور بھارت کا میچ ہونا تھا لیکن اچانک اسے منسوخ کر دیا گیا۔ اس فیصلے پر پاکستان کے سابق اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنا خیال ظاہر کیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست کے کھیل میں نہیں بدلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ہمیشہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مددگار رہی ہے اور سپورٹس ڈپلومیسی بہترین طریقہ ہے جو لوگوں کو قریب لاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک دونوں طرف سے مل بیٹھ کر بات نہیں ہوگی، مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ بڑھیں گے۔ ہر چیز میں سیاست لے کر آئیں گے تو پھر کوئی حل نہیں نکلے گا۔

آفریدی نے بتایا کہ وہ اور ان کی ٹیم برمنگھم میں پوری طرح تیار تھے اور بھارت کے خلاف کھیلنے کے خواہاں تھے۔ لیکن بھارتی ٹیم میں سے کچھ کھلاڑیوں نے شاہد آفریدی کی موجودگی پر اعتراض کیا، جس کی وجہ سے میچ منسوخ کرنا پڑا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ایک شخص کی وجہ سے پوری ٹیم مایوس ہوئی اور انہوں نے بھارت کو پیغام دیا کہ کھیل سب سے اہم ہے اور اس میں سیاست نہیں آنی چاہیے۔

مزیدخبریں