پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر آج انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ الیکٹورل کالج مکمل ہونے کے بعد 145 ارکان اسمبلی اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ اس الیکشن میں حکومتی اور اپوزیشن دونوں طرف سے مجموعی طور پر 25 امیدوار میدان میں ہیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن کے ارکان 53 ہیں، جس کے باعث 11 نشستوں میں 6 سیٹیں حکومت کو ملیں گی جبکہ 5 سیٹیں اپوزیشن کو حاصل ہوں گی۔
سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 14 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا، جن میں پی ٹی آئی کے مراد سعید، نورالحق قادری اور فیصل جاوید شامل ہیں۔ ان کے علاوہ پیپلز پارٹی کے محمد طلحہ محمود اور مسلم لیگ ن کے نیاز احمد بھی جنرل نشستوں پر اُمیدوار ہیں۔
خواتین کی 2 مخصوص نشستوں پر بھی 3 امیدوار ہیں، جن میں پی ٹی آئی کی روبینہ ناز، پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد، اور آزاد امیدوار ماہ وش علی خان شامل ہیں۔