کراچی:پاکستان میں خواتین کی آواز کو بڑھانے اور صنفی مساوات کے فروغ کے لیے کام کرنے والا ویمن آف دی ورلڈ (WOW) فیسٹیول اپنے دس سال مکمل ہونے کے موقع پر WOW پاکستان 2026 کا انعقاد کرے گا۔ یہ دو روزہ فیسٹیول 24 اور 25 جنوری کو بیچ لگژری ہوٹل، کراچی میں ہوگا اور اس میں خواتین، بچیوں اور خاندانوں کے لیے ثقافتی، تعلیمی اور تفریحی پروگرام پیش کیے جائیں گے۔
فیسٹیول خواتین کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے، صنفی مساوات کے لیے مکالمے کو فروغ دینے اور خواتین کو درپیش سماجی و معاشرتی چیلنجز پر بات کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ اس موقع پر فنون، موسیقی، لوک ثقافت، تھیٹر، اور سیکھنے کے مختلف پروگرام پیش کیے جائیں گے۔
، برٹش کونسل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر جیمز ہیمپسن نے کہا کہ "WOW پاکستان کے دس سال مکمل ہونے کا جشن منانا ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ خواتین اور بچیوں کو اظہار کے مواقع دینا اور فنون و ثقافت کے ذریعے سماجی تبدیلی لانا WOW کی روح ہے۔
آمنہ شیخ فاروقی، چیئر WOW پاکستان کاکہناہے کہ اس سال کا موضوع ‘دستک’ ایک واضح پیغام ہے: میں یہاں ہوں۔ دس برس بعد بھی ہم سن رہے ہیں، تخلیق کر رہے ہیں اور مشترکہ قیادت سے مستقبل کی تشکیل کر رہے ہیں۔"
جوڈ کیلی (CBE)، بانی اور سی ای او WOW فاؤنڈیشن نے کہاکہ WOW پاکستان اب تخلیقی صلاحیت، جرات اور اجتماعی عمل کی ایک روشن مثال بن چکا ہے۔ ہم نہ صرف ماضی کی کامیابیوں کا جشن منا رہے ہیں بلکہ نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔"
افتتاحی سیشن میں سینیٹر شیری رحمان، جوڈ کیلی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ شریک ہوں گے، جس کی نظامت صحافی صدیرا اقبال کریں گی۔
کتھک رقص کا مظاہرہ: نگہت چوہدری
موسیقی کی محفل: نتاشا بیگ اور بابر شیخ
لوک موسیقی: استاد نور بخش
پینل ڈسکشن: "اے آئی اور کوڈڈ عدم مساوات"، میزبان: عنبر شمسی
فائر سائیڈ چیٹ: "کینسر، تخلیق اور حوصلہ" انجلین ملک کے ساتھ
سرمایہ کاری پر ماسٹر کلاس: مشعل خان
سندھی فنکاروں کی خصوصی پرفارمنس
عدنان جہانگیر اور صاحبزادیاں: Unfolding – A Celebration That Raised Us
بچوں کے لیے کہانیاں اور گیت: خالد انعم
گروپس تھیٹر کی پرفارمنس
فیسٹیول کا موضوع:
اس سال کا عنوان "دستک: ایک نئی دنیا دروازہ کھٹکھٹا رہی ہے" خواتین کی دس سالہ جدوجہد، قیادت اور تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ موضوع موجودہ کامیابیوں کا جشن منانے اور مشترکہ قیادت اور متنوع بیانیوں کے ذریعے مستقبل کے امکانات کو اجاگر کرنے کی دعوت دیتا ہے۔
WOW فیسٹیول ہر فرد کے لیے قابل رسائی بنایا گیا ہے، جس میں اشاروں کی زبان، بریل مواد، وہیل چیئر کے راستے اور ریمپس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔