جھنگ میں کیتھ لیب کا قیام، صحت کی سہولیات میں بڑا قدم:مریم نواز

05:56 PM, 21 Jan, 2026

جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جھنگ میں کیتھ لیب کا قیام ایک خوش آئند اقدام ہے جس سے دل کے مریضوں کو فوری علاج کی سہولت ملے گی۔ پنجاب میں اب تک 16 کیتھ لیب قائم کی جا چکی ہیں اور جہلم میں بھی جلد کیتھ لیب فعال ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ نواز شریف کینسر اسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور مری میں کارڈیک اسپتال پہلے ہی فعال ہو چکا ہے۔ حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے پر زور دے رہی ہے، جس میں مفت ادویات، اعضا کی پیوندکاری اور آن وہیلز کلینک شامل ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ جھنگ میں میگا ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں، ضلع بہت جلد ترقی یافتہ اضلاع میں شامل ہو گا، اور عوام کو کارڈیک سرجری کے لیے باہر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے جھنگ میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال میں بہتری پر بھی روشنی ڈالی اور انتظامیہ کی تعریف کی۔

مزیدخبریں