قومی اسمبلی میں الیکشن ترمیمی بل 2025 کی منظوری، اثاثے اب صرف اجازت سے سامنے آئیں گے

03:54 PM, 21 Jan, 2026

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا، جس کے تحت الیکشن ایکٹ 2017 کی دس شقوں میں ترامیم کی گئی ہیں۔بل قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے پیش کیا۔

اہم نکات یہ ہیں۔

ارکانِ اسمبلی اور سینیٹ کے اثاثے سپیکر قومی اسمبلی یا چیئرمین سینیٹ کی منظوری کے بغیر ڈکلیئر نہیں ہوں گے۔
اثاثوں کی تفصیلات صرف تحریری درخواست پر حاصل کی جا سکیں گی۔
ترمیم میں سپریم کورٹ کے لفظ کو آئینی عدالت سے تبدیل کر دیا گیا۔
یہ ترمیم شفافیت اور قانونی وضاحت کے لیے اہم قدم تصور کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں