سندھ طاس معاہدہ: اقوامِ متحدہ کی ڈیڈ لائن ختم، بھارت کا مؤقف تاحال سامنے نہ آ سکا

03:43 PM, 21 Jan, 2026

اسلام آباد :سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر بھارت نے اقوامِ متحدہ کی جانب سے طلب کردہ وضاحت کا کوئی جواب نہیں دیا۔
خصوصی نمائندوں کی مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہوئے 34 دن گزر چکے ہیں، تاہم نئی دہلی کی جانب سے اب تک خاموشی برقرار ہے۔

اقوامِ متحدہ نے بھارت سے سندھ طاس معاہدے سے متعلق کیے گئے اقدامات پر 16 دسمبر 2025 تک جواب طلب کیا تھا، مگر مقررہ مدت گزرنے کے باوجود بھارتی حکومت کوئی تحریری یا باضابطہ جواب دینے میں ناکام رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ اب بھی بھارت کے جواب کی منتظر ہے، جبکہ سندھ طاس معاہدے پر اٹھنے والے سوالات بدستور موجود ہیں۔
بھارت کی مسلسل خاموشی عالمی برادری میں تشویش اور توجہ کا باعث بننے لگی ہے۔

مزیدخبریں