لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے پر عملدرآمد بسنت کے بعد شروع کیا جائے گا تاکہ شہر پر بڑھتے ہوئے انتظامی دباؤ کو کم کیا جا سکے۔
لاہور کی تقسیم کے بعد دونوں اضلاع میں انتظامی، پولیس اور میونسپل نظام الگ الگ ہوگا، جس سے ٹریفک، تجاوزات، بلدیاتی امور اور عوامی شکایات کے حل میں بہتری آئے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متعلقہ محکموں کو تیاری مکمل کرنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں، جبکہ 9 فروری کو لاہور کی تقسیم سے متعلق فالو اپ اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ سیاسی نہیں بلکہ خالصتاً انتظامی ضرورت کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد شہری سہولیات اور حکمرانی کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔