ڈیووس: امریکی پاپ سٹار کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ورلڈ اکنامک فورم میں پہلی بار ایک ساتھ انٹری دی۔ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
یہ جوڑا پہلی بار 2025 میں منظر عام پر آیا تھا، اور اب کسی بڑے فورم پر ان کی موجودگی نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ فورم میں خطاب کے دوران ٹروڈو نے عالمی حالات اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر بات کی۔
صارفین نے سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر پر دلچسپ تبصرے کیے، اور یہ جوڑا اس تقریب کا سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والا حصہ بنا۔