افغان طالبان کا بجٹ عوام کی بھلائی کے بجائے غیر ترقیاتی اخراجات پر

12:35 PM, 21 Jan, 2026

کابل: افغان طالبان حکومت نے عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کو نظر انداز کر دیا ہے، جبکہ بجٹ کا 88 فیصد حصہ غیر ترقیاتی سرگرمیوں پر خرچ کیا گیا ہے۔

افغان انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، اس پالیسی نے ملک کو شدید معاشی اور سماجی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کے لیے سرمایہ کاری انتہائی محدود ہے، جس سے افغان عوام کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ بجٹ پالیسی اگر نہ بدلی گئی تو ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی شدید طور پر متاثر ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں