واشنگٹن :امریکہ نے ایف 15 ای جنگی طیاروں کا ایک سکواڈرن مشرق وسطیٰ کے ایک اڈے پر پہنچا دیا ہے۔ امریکی سینٹ کام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ یہ اسکواڈرن 18 جنوری کو تعینات کیا گیا۔
بیان کے مطابق اسکواڈرن کی موجودگی خطے میں فوجی تیاریوں کو بہتر بنانے اور استحکام قائم رکھنے کے لیے ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کسی بھی ممکنہ خطرے کے مؤثر جواب اور خطے میں سیکورٹی کو مستحکم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔