مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ متحرک، بالائی علاقوں میں بارش و برفباری متوقع

09:06 AM, 21 Jan, 2026

لاہور :محکمہ موسمیات کے مطابق ایک طاقتور مغربی سسٹم آج سے ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ بلند مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔

موسمی صورتحال کے پیش نظر بعض نشیبی علاقوں میں فلیش فلڈ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ادھر کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں کل بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں