پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

06:40 PM, 21 Feb, 2026

کولمبو: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کولمبو میں جاری میچ میں کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر اپنی ٹیم کو بیٹنگ کے لیے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم میں تبدیلی کرتے ہوئے فخر زمان کو خواجہ نافع کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی ہے، جو کھیل پر اثر ڈال سکتی ہے۔ آئی سی سی کے قواعد کے مطابق سپر 8 کے میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کیا گیا۔ اگر بارش کی وجہ سے دونوں ٹیمیں کم از کم فی اننگز پانچ اوورز بھی نہ کھیل سکیں تو میچ منسوخ ہو جائے گا اور ہر ٹیم کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔
 
 
 

مزیدخبریں