آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کو بڑا ریلیف؛ عدالت نے وارنٹ منسوخ کر دیے، صحتِ جرم سے انکار

01:38 PM, 21 Feb, 2026

اسلام آباد : اسلام آباد کی مقامی عدالت نے آڈیو لیک کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اہم فیصلہ سناتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے ہیں، تاہم عدالت نے ان پر باقاعدہ فردِ جرم بھی عائد کر دی ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس کی سماعت کی۔ علی امین گنڈاپور کی عدالت میں پیشی کے موقع پر درج ذیل اہم فیصلے کیے گئے۔
 عدالت نے ملزم کو فردِ جرم پڑھ کر سنائی۔ علی امین گنڈاپور نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے کیس لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جج نے علی امین گنڈاپور کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ اب ملزم کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مزید جاری نہیں رہے گی اور اسے فوری طور پر ختم کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں