رمضان نگہبان دسترخوان: پنجاب بھر میں افطار کی رونقیں، مریم نواز کا مخیر حضرات کو سلام

11:10 AM, 21 Feb, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں شروع کیے گئے "نگہبان دسترخوان" غریب اور مستحق روزہ داروں کے لیے بڑی سہولت بن گئے۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں مخیر حضرات کے اشتراک سے 300 سے زائد مقامات پر وسیع افطار دسترخوان سجائے گئے ہیں جہاں لاکھوں افراد با عزت طریقے سے روزہ افطار کر رہے ہیں۔روزہ داروں کے لیے دسترخوانوں پر بریانی، قورمہ، پکوڑوں، سموسوں اور ٹھنڈے مشروبات کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں افراد ان دسترخوانوں سے مستفید ہو رہے ہیں، جہاں معیار اور صفائی کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے مخیر حضرات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاانسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے، رمضان نگہبان دسترخوان کی کامیابی ان تمام لوگوں مرہونِ منت ہے جنہوں نے مستحق بہن بھائیوں کے لیے اپنے دل اور وسائل کھول دیے۔
شہریوں نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں معیاری افطاری کی فراہمی ایک بڑا ریلیف ہے، جس سے معاشرے میں بھائی چارے کی فضا قائم ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں