اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ

10:44 AM, 21 Feb, 2026

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، ہری پور اور صوابی سمیت گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت اور اچانک جھٹکوں کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے مقامات کی طرف دوڑ پڑے۔    ریکٹر سکیل پر شدت: 4.4،     زلزلے کا مرکز: برہان (اٹک سے 11 کلومیٹر شمال مشرق)،    زیر زمین گہرائی: 14 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی کم ہونے کی وجہ سے جھٹکے زیادہ شدت کے ساتھ محسوس ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں