نوجوان کرکٹرز نے بھارت کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی، وزیراعظم شہباز شریف کی انڈر 19 ٹیم کو مبارکباد

05:46 PM, 21 Dec, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دینے پر مبارکباد دی اور کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو اپنے نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے اور یہ ٹیم مستقبل میں بھی پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کرے گی۔فائنل میں سمیر منہاس نے 113 گیندوں پر 172 رنز کی یادگار اننگز کھیل کر دو نئے ریکارڈ قائم کیے ،فائنل میں 122 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔
پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔اس کے علاوہ احمد حسین نے 56 اور عثمان خان نے 35 رنز بنائے، جبکہ کپتان فرحان یوسف نے 19 رنز کا حصہ ڈالا۔ بھارت کی ٹیم صرف 156 رنز پر آؤٹ ہوئی۔

سیمی فائنل میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ بھارت نے سری لنکا کو ہرایا تھا۔ پاکستان کی یہ پہلی اکیلی انڈر 19 ایشیا کپ جیت ہے.

مزیدخبریں