عثمان ہادی کے قتل کے بعد بنگلہ دیشی رہنما حسنات عبداللہ کو بھارتی دھمکیاں، عالمی تشویش بڑھ گئی

06:36 PM, 21 Dec, 2025

ڈھاکہ :بنگلہ دیش میں نوجوان رہنما عثمان ہادی کے قتل کے بعد ایک اور سیاسی شخصیت حسنات عبداللہ بھارتی دہشت گردوں کے نشانے پر آ گئی ہے، جس سے عالمی برادری میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے سابق میجر نے حسنات عبداللہ کو “اگلی باری تمہاری” کی دھمکی دی، جبکہ ایک سابق بھارتی کرنل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کی جان کے لیے خطرے کی دھمکی دی۔ اس پیش رفت کے بعد بنگلہ دیشی سیاستدان اور انسانی حقوق کے کارکن شدید خطرے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی خفیہ ایجنسی “را” کے ذریعے بیرونی ممالک میں ریاستی دہشت گردی کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔ پاکستان سمیت کئی ممالک نے ماضی میں بھارت کی اس طرح کی کارروائیوں کو بے نقاب کیا ہے، جس میں کینیڈا، امریکا، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش بھی شامل ہیں۔

گذشتہ برسوں میں کینیڈا اور امریکا میں سکھ رہنماؤں پر حملوں، آسٹریلیا میں بھارتی انٹیلی جنس سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کی ملک بدری، اور سری لنکا میں تامل علیحدگی پسندوں کی حمایت جیسے واقعات بھارت کی بیرونی مداخلت اور دہشت گردی کی پالیسی کی واضح مثالیں ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں عثمان ہادی کے قتل اور حسنات عبداللہ کو دھمکیاں دینا بھارت کی ڈیپ سٹیٹ کی عالمی سطح پر منظم سرگرمیوں کی عکاسی ہے، اور اقوامِ عالم کو بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں