انڈر 19 ایشیا کپ فائنل : پاکستان نے بھارت کو 348 رنز کا ہدف دے دیا

02:21 PM, 21 Dec, 2025

دبئی: پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 348 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، لیکن پاکستان کے بیٹرز نے بھارتی بولرز کو کڑی ٹف دی۔

پاکستان کی جانب سے سب سے شاندار کارکردگی سمیر منہاس کی تھی، جنہوں نے 172 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 17 چوکے اور 9 چھکے مارے، اور 103 رنز صرف 71 گیندوں پر اسکور کیے۔ سمیر اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔

اس کے علاوہ احمد حسین نے 56، عثمان خان نے 35 اور کپتان فرحان یوسف نے 19 رنز بنائے۔ حمزہ ظہور نے 18، محمد صیام نے 13 اور نقاب شفیق نے 12 رنز اسکور کیے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کے بولرز میں دپیش دیوندرن نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کھیلان پٹیل اور ہینل پٹیل نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے فائنل سے پہلے اپنے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور ٹائٹل جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

پاکستان کی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا ہے، اور سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ بھارت نے بھی سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

پاکستان کی بولنگ بھی بہت مضبوط ہے، جہاں عبد السبحان نے 11 وکٹیں حاصل کیں، اور محمد صیام نے 8 وکٹیں لیں۔

پاکستان نے دو بار آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ جیتا ہے، لیکن ابھی تک ایشیا کپ کی ٹرافی نہیں جیتی۔ 2012 میں وہ بھارت کے ساتھ مشترکہ چیمپئن رہا تھا۔

مزیدخبریں