کوئٹہ : خضدار اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی، اور اس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے تقریباً 70 کلومیٹر مغرب میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے فوراً بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے سڑکوں پر آ گئے۔ تاہم، خوش قسمتی سے، اس زلزلے کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور کسی بھی علاقے سے نقصان کی اطلاع نہیں آئی۔