ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

01:59 PM, 21 Dec, 2025

لاہور: پاکستان میں طویل خشک سالی کا خاتمہ ہو گیا ہے اور مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آج اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ، مشرقی پنجاب اور بالائی سندھ میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بارشوں کا سلسلہ اٹک، راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، بھکر، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ملتان، جھنگ، ڈی جی خان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ تک پھیلنے کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ اور بونیر میں بھی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

بلوچستان میں چاغی، نوشکی، واشک، پنجگور، کیچ، گوادر، قلات اور مستونگ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ کوئٹہ، زیارت، ہرنائی، چمن، موسیٰ خیل اور ژوب میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔

مزیدخبریں