پاکستان سمیت شمالی نصف کرہ میں آج سب سے چھوٹا دن اور سب سے طویل رات

12:59 PM, 21 Dec, 2025

لاہور : آج 21 دسمبر کو پاکستان سمیت شمالی نصف کرہ میں رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے طویل رات ہوگی۔ لاہور اور اس کے نواح میں دن کا دورانیہ تقریباً 10 گھنٹے 10 منٹ ہوگا، جبکہ رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 50 منٹ تک رہے گا۔ دوسرے شہروں میں یہ اوقات چند منٹوں کا فرق رکھتے ہیں۔

21 دسمبر کو دن سب سے چھوٹا اور رات سب سے طویل ہوتی ہے، کیونکہ اس دن زمین کا محور سورج سے دور جھک جاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کی روشنی کا دورانیہ کم ہو جاتا ہے اور دن مختصر ہو جاتا ہے۔ اس عمل کو فلکیاتی طور پر "راس الجدی" کہا جاتا ہے۔ اس دن کے بعد سے دن کا دورانیہ آہستہ آہستہ بڑھنا شروع ہو جاتا ہے، اور راتیں چھوٹی ہونے لگتی ہیں۔

یہ قدرتی تبدیلی زمین کی گردش اور مدار کے اثرات کی وجہ سے ہوتی ہے، جو سال بھر میں مختلف موسموں اور دنوں کی طوالت کو متاثر کرتی ہے۔

مزیدخبریں