پاکستان کے صدر کا عراق کے سرکاری دورے کا آغاز، اہم ملاقاتوں کی توقع

12:10 AM, 21 Dec, 2025

اسلام آباد:  پاکستان کے صدر آصف علی زرداری عراق کے چار روزہ سرکاری دورے کے لیے بغداد پہنچ گئے ہیں۔ بغداد پہنچتے ہی عراقی حکام نے صدر پاکستان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

عراق کے وزیر ثقافت و سیاحت پروفیسر ڈاکٹر احمد فکاک احمد البدرانی، عراق میں پاکستان کے سفیر محمد ذیشان احمد اور دیگر سینئر حکام نے صدر زرداری کا خیرمقدم کیا۔

صدر زرداری کے دورے کے دوران عراقی قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ دورہ پاکستان اور عراق کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا باعث بنے گا۔

مزیدخبریں