اسلام آباد: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، پٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لٹر اضافہ ہوا، جس کے بعد پٹرول 341 روپے 59 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔
ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے۔