یاسین جوئیا کی قومی و انسانی خدمات کو خراجِ تحسین، نیشنل بزنس مین گروپ کا بھرپور ساتھ دینے کا عزم

05:32 PM, 21 Aug, 2026

یاسین جوئیا کی قومی و انسانی خدمات کو خراجِ تحسین، نیشنل بزنس مین گروپ کا بھرپور ساتھ دینے کا عزم
یاسین جوئیا کی قومی و انسانی خدمات کو خراجِ تحسین، نیشنل بزنس مین گروپ کا بھرپور ساتھ دینے کا عزم

لاہور: نیشنل بزنس مین گروپ کے پیٹرن اِن چیف ملک عثمان نے آنریری قونصل جنرل سری لنکا یاسین جوئیا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

ملاقات میں پاکستان گروپ ہال روڈ کے صدر اختر صاحب، نائب صدر منظور احمد، داؤد فیملی تکافل کے محمد نعیم بٹ، کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے محمد شعیب اور نیشنل بزنس مین گروپ کی ٹیم کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ملک عثمان نے یاسین جوئیا کی انسانیت کی خدمت کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی کورنیا ڈونیشن کے حوالے سے سری لنکا سے پاکستان کے لیے ان کی خدمات قابلِ تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یاسین جوئیا نے جس جذبے اور عزم کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، وہ قابلِ تقلید ہے۔

ملک عثمان نے کہا کہ نیشنل بزنس مین گروپ ملک و قوم کی خدمت اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے یاسین جوئیا کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ملاقات کے دوران آئی کورنیا ڈونیشن سمیت دیگر فلاحی منصوبوں کو مزید وسعت دینے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاسین جوئیا نے نیشنل بزنس مین گروپ کے نئے تصور اور تاجر برادری کے لیے پیش کی جانے والی نئی حکمتِ عملی کو سراہا۔ انہوں نے تاجر برادری کی بہتری اور ملکی ترقی کے لیے نیشنل بزنس مین گروپ کے ساتھ مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔

ملاقات کے اختتام پر ملک عثمان نے نیشنل بزنس مین گروپ اور تاجر برادری کی جانب سے یاسین جوئیا کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تمغۂ امتیاز ملنے پر ایک بار پھر مبارکباد پیش کی۔

مزیدخبریں