فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات،پاکستان، شام کا دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

10:40 AM, 21 Aug, 2026

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے شام کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور شام کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شام کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

فیلڈ مارشل نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شام کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔

مزیدخبریں