لاہور پولیس کا انقلابی قدم: تھانوں کا اسلحہ و سامان اب جدید سافٹ ویئر میں محفوظ

08:21 PM, 21 Aug, 2025

لاہور: پولیس تھانوں میں سامان کی گمشدگی اور چوری جیسے واقعات پر قابو پانے کے لیے لاہور پولیس نے ٹیکنالوجی کا رخ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام تھانوں میں موجود اسلحہ اور اینٹی رائٹ سامان کا مکمل ریکارڈ ایسٹ مینجمنٹ سافٹ ویئر کے ذریعے محفوظ کیا جائے گا۔ یہ سسٹم افسران کو تھانوں کے سامان تک مکمل اور فوری ڈیجیٹل رسائی فراہم کرے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف بدعنوانی کا سدباب ہو گا بلکہ ادارے میں شفافیت اور مؤثر نگرانی بھی ممکن بنائی جا سکے گی۔

مزیدخبریں