ملک میں ایک اور بارشوں کا سلسلہ، 23 سے 27 اگست کے دوران ممکنہ خطرات کی پیشگوئی

06:39 PM, 21 Aug, 2025

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 23 سے 27 اگست کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہو رہا ہے، جو شدید موسم، شہری سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات پیدا کر سکتا ہے۔

محکمے کے مطابق 22 اگست سے مون سون کی ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے پاکستان میں داخل ہونا شروع ہوں گی، جن کے اثرات 23 اگست سے ملک بھر میں بارشوں کی صورت میں ظاہر ہوں گے۔

مزیدخبریں