مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

06:13 PM, 21 Aug, 2025

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ قیمت 3 ہزار 345 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جہاں 24 قیراط کے سونے کی قیمت فی تولہ 2 ہزار روپے بڑھ گئی ہے اور اب یہ 3 لاکھ 57 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح، دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1715 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 241 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔

مزیدخبریں