پاک چین دوستی خطے کے امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے، وزراء خارجہ کا اتفاق

01:48 PM, 21 Aug, 2025

اسلام آباد : پاکستان اور چین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک کی دوستی نہ صرف ان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے بلکہ پورے خطے میں امن اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے بھی بہت اہم ہے۔

یہ بات اسلام آباد میں ہونے والے وزرائے خارجہ کے چھٹے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں کہی گئی، جس کی صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے مشترکہ طور پر کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے پاک چین تعلقات کے تمام اہم پہلوؤں پر بات کی، جن میں سی پیک کا دوسرا مرحلہ، تجارت، معیشت، بین الاقوامی تعاون اور عوامی روابط شامل تھے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین مستقبل میں بھی دوطرفہ اور عالمی سطح پر قریبی تعاون جاری رکھیں گے تاکہ باہمی مفادات کو حاصل کیا جا سکے۔

ملاقات سے قبل وزیر خارجہ وانگ ژی وزارت خارجہ پہنچے، جہاں اسحاق ڈار نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

مزیدخبریں