9 مئی کے واقعات میں شامل ہر فرد کو قانون کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

01:12 PM, 21 Aug, 2025

راولپنڈی : پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں شامل ہر فرد کو قانون کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے برسلز میں کوئی انٹرویو نہیں دیا اور تحریک انصاف سے مصالحت کی بات بھی نہیں کی گئی۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ 9 مئی کا واقعہ صرف فوج نہیں بلکہ پوری ریاست کے خلاف ایک سازش تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ معافی مانگنا تو بنتا ہے، مگر اس سے قانونی کارروائی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے خبردار کیا کہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا نقصان دہ ہے اور ایسا کرنے والے حقیقت سے دور ہو رہے ہیں.

مزیدخبریں