سپریم کورٹ نے بانی پی ٹٰی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی

12:39 PM, 21 Aug, 2025

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت دے دی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں عمران خان کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے سوال اٹھایا کہ کیا ضمانت کے مقدمات میں حتمی فیصلہ دیا جا سکتا ہے اور کیا سابقہ سازشی کیسز میں ضمانتوں کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے۔ سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ ضمانت کی ریمارکس عارضی نوعیت کی ہوتی ہیں اور ٹرائل کے فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوتیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ حالیہ سازشی مقدمات میں سپریم کورٹ نے ضمانتیں دی ہیں اور استغاثہ کو کہا کہ کوئی ایسا کیس پیش کرے جہاں ضمانت مسترد کی گئی ہو۔ عدالت نے واضح کیا کہ کیس کے حقائق پر بحث نہیں کی جائے گی، اور میرٹ کا فیصلہ ٹرائل کورٹ پر چھوڑا جائے گا۔

آخر میں سپریم کورٹ نے عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کے مقدمات میں عبوری رہائی دے دی۔

مزیدخبریں