سرکاری حج اسکیم 2026 میں صرف 1640 نشستیں بچی ہیں، درخواستیں وصولی کا عمل جاری

02:32 PM, 21 Aug, 2025

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ حج 2026 کے لیے سرکاری اسکیم میں اب صرف 1640 نشستیں باقی ہیں۔ بارشوں اور ہنگامی صورتحال کی وجہ سے کچھ لوگ ابھی تک درخواست جمع نہیں کروا سکے، اس لیے وزارت نے آج بھی درخواستیں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ نامزد بینک مقررہ وقت تک درخواستیں وصول کرتے رہیں گے، لیکن جیسے ہی تمام نشستیں بھر جائیں گی، درخواستوں کی وصولی فوری بند کر دی جائے گی۔

مزیدخبریں