فیلڈ مارشل عاصم منیر کوبااثر شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے، امریکی اخبار

10:48 AM, 21 Aug, 2025

واشنگٹن: امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے پاکستان کے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو جنوبی ایشیا کے سیاسی اور سکیورٹی معاملات میں ایک مضبوط اور بااثر شخصیت کے طور پر نمایاں کیا ہے۔

اخبار کے مطابق، صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم مودی کے تعلقات خراب ہونے سے جنرل عاصم منیر کی ساکھ میں اضافہ ہوا اور انہیں ایک ‘سٹیل کے اعصاب’ والے لیڈر کے طور پر سراہا گیا۔ جنرل عاصم نے امریکی فوجی قیادت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنایا، جس کی وجہ سے پاکستان کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے خاص اہمیت ملی، خاص طور پر ایبی گیٹ بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری میں تعاون پر۔

واشنگٹن ٹائمز نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹرمپ حکومت پاکستان کی اہم معدنیات اور کرپٹو کرنسی کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ کو دیکھ رہی ہے، اور جنرل عاصم کی قیادت نے پاکستان کی عالمی ساکھ کو مضبوط کیا ہے۔

مزیدخبریں