پنجاب سول سروس پنشن رولز میں تبدیلی، بیواؤں کو اب زندگی بھر پنشن ملے گی

09:42 AM, 21 Aug, 2025

لاہور: پنجاب حکومت نے سول سروس پنشن رولز میں اہم تبدیلی کی ہے جس کے بعد سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیوہ کو زندگی بھر پنشن دی جائے گی۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر سرکاری ملازم کی ایک سے زیادہ شادیاں ہوں تو پنشن بیواؤں میں برابر تقسیم کی جائے گی۔ اور اگر بیوہ دوبارہ شادی کر لیتی ہے تو اس کی پنشن بند کر دی جائے گی۔

یہ فیصلہ خاص طور پر اس وقت خوش آئند ہے کیونکہ پہلے بیوہ کی پنشن صرف 10 سال کے لیے محدود تھی، اب پنجاب حکومت نے اسے بحال کر کے بیواؤں کو مالی تحفظ دیا ہے۔

مزیدخبریں