اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ میں اہم ٹیلیفونک رابطہ

10:05 PM, 21 Apr, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے سفارتی روابط اور مسلسل مذاکراتی عمل ناگزیر ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی قریبی رابطے میں رہیں گے تاکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
 
 
 

مزیدخبریں